اردو

urdu

گاندربل: جانوروں کا ڈھانچہ ملنے سے علاقے میں سنسنی

مقامی لوگوں نے علاقے کے قصائیوں پے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ جیسے گھوڑوں کو کاٹ کر گوشت بھیج دیا گیا ہے۔'

By

Published : Jan 9, 2021, 8:44 PM IST

Published : Jan 9, 2021, 8:44 PM IST

گاندربل: جانوروں کا ڈھانچہ ملنے سے علاقے میں سنسنی
گاندربل: جانوروں کا ڈھانچہ ملنے سے علاقے میں سنسنی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پاس کے ایک میدان میں کئی جانوروں کا ڈھانچہ برامد کیا گیا۔

گاندربل: جانوروں کا ڈھانچہ ملنے سے علاقے میں سنسنی

اطلاعات کے مطابق چھترگل کنگن کے ایک میدان میں کئی جانوروں کے ڈھانچے ملے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈھانچے گھوڑوں کے ہیں۔

مقامی لوگوں نے علاقے کے قصائیوں پے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ جیسے گھوڑوں کو کاٹ کر گوشت بھیج دیا گیا ہے۔'

مقامی لوگوں کے مطابق 'کئی دنوں سے گھوڑوں کے درجنوں سر میدان میں موجود تھے۔ وہاں پر کتوں کی کھلبلی کی وجہ سے مقامی لوگوں نے موقع پر جا کر دیکھا تو دنگ رہ گئے۔'

وہیں اس معاملے پر ایس ایچ او کنگن افتاب احمد نے کہا کہ 'یہ گھوڑوں کے سر نہیں ہیں، کسی اور جانور کے ہیں اور جو بھی اس میں ملوث ہے۔ اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ٹیکہ کاری 16 جنوری سے ہوگی شروع

واضح رہے کہ اس سے پہلے سال 2015 میں بھی کنگن کے کچھ علاقوں میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details