گاندربل:گاندربل کے پوتر مولہ کے لوگوں نے اس علاقے میں مٹی اٹھانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک طرف حکومت پہاڑوں یا دیگر اراضی سے مٹی اٹھانے پر منع کرتی ہیں، تو پھر اس علاقے کی خوبصورتی کو کیوں بگاڑا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عدالت عالیہ نے بھی مٹی پہاڑوں سے اٹھانے یا دیگر اراضی سے اٹھانے پر بندش لگا دی ہے تو پھر کن وجوہات کی بنا پر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جو لوگ اس خوبصورتی کو بگاڑرہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے اگر کسی سرکاری محکمہ کی جانب سے مٹی اٹھانے کےلئے کوئی اجازت دی گئی ہے ،تو اس صورت میں ہمیں جانکاری دی جائے کہ کس خسرہ نمبر اور کس علاقے کی زمین سے اور کتنی تعداد میں مٹی اٹھانے کی اجازت ہے۔ انہوں کہا ہے کہ ہمارے علاقے کی خوبصورتی اور پہاڑوں کی شکلیں تباہ کی جارہی ہیں۔جسکی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔