اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں رہائشی مکان خاکستر - ای ٹی وی بھارت

ضلع گاندربل میں آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں رہائشی مکان خاکستر
ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں رہائشی مکان خاکستر

By

Published : Oct 26, 2021, 7:34 PM IST

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے واکورہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔

ضلع گاندربل کے واکورہ علاقے میں رہائشی مکان خاکستر

نمائندے کے مطابق ریٹائر تحصیلدار عبد المجید ڈار کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودر ہوئی جس نے آنا فانا رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں، رضاکاروں اور فائر اینڈ بریگیڈ عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران عمارت کی بالائی منزل اور چھت مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔

آگ کے سبب گر چہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واردات میں لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

گاندربل پولیس نے اس ضمن میں میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details