گاندربل:راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے کارکنان کا یک روزہ اجلاس گاندربل کے ڈب علاقہ میں ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے پارٹی کاکنان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری سنجے صراف نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہندو، مسلم، سکھ سمیت تمام مذہب اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ جموں و کشمیرکی تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کر سکیں۔ RLJP Convention in Ganderbal
انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر پر چند مخصوص سیاسی جماعتوں نے حکومت کر کے اپنے اپنے مفادات حاصل کیے، تاہم اب کی بار یہاں کے عوام راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کا ساتھ دے کر ہر شہری کو اس کا جائز حق اور مقام دلانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔