انتظامیہ برف صاف کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار، آر اینڈ بی گاندربل گاندربل:کشمیر کے گاندربل ضلع میں محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران متوقع برف باری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی گاندربل، تطہیر منظور نے بتایا کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے برف صاف کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے برف کو بغیر کسی پریشانی کے صاف کرنے کے لیے مناسب طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے برف صاف کرنے کے لیے زونز کی تعداد کو 17 سے بڑھا کر 28 کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر نے کہا کہ یہ 28 زون تقریباً 600 سے 620 کلومیٹر سڑک کا احاطہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف باری کے دوران ہنگامی صورت حال کی صورت میں لوگوں کے لیے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں، تاکہ لوگوں کو کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:Snow Clearance Preparedness کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، ایم ای ڈی اننت ناگ
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران بلائی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے۔