اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

وادی کشمیر میں تقریباً ہر روز کسی نہ کسی جگہ پر خراب ٹرانسفارمر، ناقص ترسیلی لائنز، بجلی کی کٹوتی سمیت دیگر مطالبات سے متعلق محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔

ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 6, 2021, 4:56 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ہاری گانیوان، کنگن کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف ہفتہ کو احتجاج کرتے ہوئے محکمہ بجلی اور اعلیٰ افسران کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ پر ان کے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'ہمیں سخت سردیوں کے ایام میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا گیا ہے اور محکمہ بجلی کے اعلی افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر تقریبا 35 دن پہلے خراب ہوگیا جسے آج تک مرمت کر کے واپس نصب نہیں کیا گیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ وہ محکمہ بجلی کے ایگزیکیوٹیو انجینیئر کے علاوہ کئی افسران سے ملے۔ تاہم ہر جگہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 کے آس پاس کنبوں پر مشتمل آبادی کے لیے محکمہ بجلی نے صرف ایک سو KV ٹرانسفارمر نصب کیا ہے جو کثیر آبادی کے لیے بالکل ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے محکمہ بجلی کو 250KV ٹرانسفارمر نصب کرنے کی گزارشات کرتے آرہے ہیں۔ تاہم محکمہ بجلی نے اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details