اردو

urdu

ETV Bharat / state

Municipality Committee Ganderbal موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے برقرار - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گاندربل میں موجود میونسپل کونسل میں منگل کو دن بھر چلنے والے ڈرامے کے اختتام پر موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ منگل کی صبح منتخب شدہ 9 کونسلروں نے موجودہ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی تھی۔ Chairman of Municipality Committee Ganderbal

Municipality Committee Ganderbal
Municipality Committee Ganderbal

By

Published : Oct 26, 2022, 10:17 AM IST

گاندربل:میونسپل کونسل گاندربل میں عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہوگئی، موجود چیئرمین ہلال احمد تانترے اب بھی برقرار ہیں۔ خبر کے مطابق گاندربل میں موجود میونسپل کونسل میں منگل کو دن بھر چلنے والے ڈرامے کے اختتام پر موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے اپنی کرسی بچانے میں کامیاب ہوگئے. ذرائع کے مطابق منگل کی صبح منتخب شدہ 9 کونسلروں نے موجودہ چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی. عدم اعتماد کی تحریک پر 9 کونسلروں نے دستخط ثبت کیے تھے. جس کی رو سے موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمین کی کرسی کا اعتماد ہار گئے۔ The Present Chairman Hilal Ahmad Tantra Remains intact of MCG Ganderbal

یہ بھی پڑھیں:

تاہم دوسری جانب اس وقت ایک اور دستخط شدہ اعتماد کی تحریک نائب چیئرمین کو پیش کی گئی۔ جس میں ہلال احمد تانترے پر منتخب کونسلروں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت میونسپل کونسل گاندربل چیئرمین قابل قبول ہیں. اس بارے میں جب نائب چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل عبدالمجید میر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "منگل کی صبح موجودہ چیئرمین کے خلاف پہلے 9 کونسلروں کے دستخط شدہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی. جس کے فوراً بعد ایک اور دستخط شدہ تحریک پیش کی گئی جس میں موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے پر کونسلروں نے اعتماد کا اعتراف کیا. اس طرح ہم نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کردی جس کے نتیجے میں موجود چئیرمین ہلال احمد تانترے اب بھی برقرار ہیں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details