اردو

urdu

ETV Bharat / state

امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں شروع، مزدوروں کو روزگار کی امید

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں مقامی کاروباری و مزدور روزگار کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

مزدوروں کو روزگار کی امید
مزدوروں کو روزگار کی امید

By

Published : Jun 20, 2021, 4:03 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں امرناتھ یاترا کے لیے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ مقامی مزدوروں کی جانب سے یاتریوں کے لیے راستہ بنایا جارہا ہے۔ کووڈ-19 وبا کے پیش نظر لاک ڈاون کے بعد اب مزدوروں کو امید ہے کہ یاترا کی وجہ سے ان کا روزگار بحال ہو گا۔

مزدوروں کو روزگار کی امید

وہیں، جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں مقامی کاروباری و مزدور روزگار کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کے 14 رہنماؤں کی وزیراعظم کے ساتھ 24 کو میٹنگ متوقع

گذشتہ برس امرناتھ یاترا اور ویشنو دیوی یاترا بند ہونے کی وجہ سے مقامی کاروباری اور مزدوروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں، رواں برس امرناتھ یاترا کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ابھی فیصلہ لیا جانا باقی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وارئس کی وجہ سے کافی تشویس پائی جارہی ہے۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ اگر یاترا شروع کی گئی تو کورونا وائرس سے لوگوں کی حفاظت ممکن ہو پائے گی یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details