اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kheer Bhawani Mela گاندربل میں 'کھیر بھوانی میلہ' کے تعلق سے تمام تر انتظامات مکمل - جموں و کشمیر خبر

گاندر بل کے تلومولہ علاقے میں ہو نے والے ’کھیر بھوانی میلہ’ سے متعلق ضلع انتظامیہ کافی سنجید ہے۔ میلہ کے تعلق سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کھیربھوانی میلہ
کھیربھوانی میلہ

By

Published : May 27, 2023, 9:50 AM IST

کھیربھوانی میلہ

گاندربل: مر کز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تلومولہ علاقے میں اتوار کو منعقد ہونے والے سالانہ 'کھیر بھوانی میلہ' کے تعلق سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے تقریبات کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تحصیلدار تولو مولہ نے کہا کہ سالانہ میلے کے لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے مختلف نوعیت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی طرف سے لنگر اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ تقریبات سے ایک دن قبل اس جگہ پر تہوار کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عقیدت مند آج اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جب کہ بقیہ عقیدت مند کل یہاں پہنچ جائیں گے۔ اس دوران سیکنڑوں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں نے جموں سے آکر یہاں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔ ان عقیدت مندوں کا استقبال مقامی مسلمانوں نے گرمجوشی سے کیا۔ اس دوران مندر کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو وقت سے پہلے ہی ٹالا جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر کے اردگرد تمام بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، جب کہ عیقدت مند کشمیری پنڈتوں کے لیے لنگروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Kheer Bhawani Mela in Kashmir جموں سے عقیدت مند کھیر بھوانی میلے کیلئے روانہ

اس دوران کئی اہم معاملات کو لے اہم میٹنگوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس دوران مقامی مسلمانوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم اپنے مہمانوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں، جب کہ کشمیری پنڈتوں نے رہنے اور کھانے پینے کے انتظامات کو لے کر ضلع انتظامیہ گاندربل اور ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details