گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں تقریبا 35 سال کے وقفے کے بعد سیدقمر الدین بخاری رح کا عرس شریف منایا جائے گا۔ عرس شریف کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کے ریشی پورہ میں واقع سید قمرالدین بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شریف 3 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔
واضح رہے یہ عرس شریف تقریبا 35سال کے وقفے کے بعد منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آستان عالیہ کے ایک متولی نے بتایا کہ امسال تقریبا تین دہائیوں کے بعد عرس شریف روایتی طور منایا جائے گا۔ قمریہ وقف بورڈ کے پریس بیان کے مطابق عرس شریف 3 ستمبر سے شروع ہوکر 8 ستمبر کو اختتام پزیر ہوگا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے عرس کے دوران آستان عالیہ پر ختمات المعضمات درود و اذکار اور نعت خوانی کی مجالس آراستہ ہوں گی۔ celebrate Urs Qamar Din Bukhari
عرس کے سلسلے میں تیاریاں شروع ہوئیں ہیں اور آستان کے متصل پارک میں پنڈال، جولے اور دیگر اسٹال لگائے جارہے ہیں جب کہ خانچے فروش بھی عارضی سٹال سجانے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میلے میں شرکت کرنے کے لئے روایتی طور سرینگر سے دریائے جہلم اور نالہ سندھ کے آبی راستے ہاوس بوٹ، شکارے بھی اگلے چند روز میں پہنچنے کی توقع ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ گاڑورہ اور گنڈ رحمان میں تعمیر کئے گئے نئے پُلوں کی کم اونچائی کی وجہ سے ہاوس بوٹوں( ڈونگہ) کو گاندربل پہنچنے میں مشکلات پیش آسکتے ہیں۔ Urs of Qamar Din Bukhari