گاندربل:ضلع اسپتال گاندربل میں کمزور موبائل نیٹورک کے سبب مریضوں اور تیمارداروں کے علاوہ اسپتال میں کام کر ہرے ڈاکٹر صاحبان و نیم طبی عملہ کو سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Poor Cellular Connectivity in Ganderbal Hospitalمقامی باشندوں کے مطابق اسپتال کے نزدیک موبائل ٹاور نہ ہونے کے سبب لوگ موبائل فون پر بات نہیں کر پاتے۔ لوگوں کو ایمرجنسی کے دوران فون کال کے لیے اسپتال احاطے سے باہر جانا پڑتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں، تیمارداروں نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کا کافی زیادہ رش ہوتا ہے اور موبائل نیٹ ورک انتہائی کمزور ہونے کے سبب فون کال کے لیے انہیں اسپتال سے باہر جانا پڑتا ہے۔ Poor Cellular Connectivity in SDH Ganderbal انہوں نے کہا: ’’اسپتال کے اندر کسی بھی کمپنی کا نیٹورک کام نہیں کر رہا، ایک فون کال کے لیے اسپتال سے باہر جانا پڑتا ہے، جو ذہنی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔‘‘