گاندربل میونسپل کونسل جو کہ اکثر وبیشتر کسی نہ کسی معاملے کو لے کر سرخیوں میں رہتا ہے۔ آج پھر سے اس وقت سرخیوں میں آیا ہے. جب کونسل کے ایکزیکٹیو آفیسر کے پاس ایک چھٹی بذریعہ نائب چیئرمین کی طرف سے جاتی ہے، جس میں باضابطہ طور پر لکھا گیا ہے کہ 'میں ایڈوکیٹ الطاف احمد بطور چیئرمین میونسیپل کونسل گاندربل اس عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں'۔
اس سلسلے میں کونسل کے ایک وارڈ ممبر عبد الرشید نے کہا 'اگر چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد اس کرسی سے درخواست کے مطابق 24 مارچ کو استعفی دے رہے ہیں تو پھر وہ کس طرح سے اس کرسی پر بیٹھ کر آرڈر پر آرڈر نکالتے جا رہے ہیں'۔
مذکورہ وارڈ ممبر کا کہنا ہے 'اگر واقعی میں یہ استعفیٰ کی درخواست صیح ہے تو پھر ڈپٹی کمشنر گاندربل یا کونسل کے ایکزیکٹیو آفیسر نے اس درخواست کو لاگو کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر استفعی نہیں دیا گیا تو پھر ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں ہے۔ انتظامیہ کے افسران کو اس کے بارے میں چھان بین کرنی چاہیے۔