وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس پوسٹ شادی پورہ میں پولیس - پبلک دربار کا انعقاد Police Public Meet in Ganderbalعمل میں لایا گیا جس میں ضلع پولیس Ganderbal Policeکے اعلیٰ افسران، منتخب عوامی نمائندوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
پولیس - پبلک دربار Police Public Meet میں لوگوں نے منشیات کے بڑھتے رجحان Kashmir Drug Menace، ٹریفک مینجمنٹ سمیت سول انتظامیہ سے متعلق دیگر سماجی جرائم کے مسائل سے متعلق پولیس کی توجہ مبذول کرائی۔
اس موقع پر پولیس افسران نے عوام کو اس بات کا یقین دلایا کہ ’’پولیس سے متعلق شکایتوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سیول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائیگا۔‘‘