اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: منشیات فروش گرفتار - ایس ایس پی گاندربل

پولیس کے مطابق ملزم بڑے پیمانے پر نوجوانوں میں منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب لے جا رہا تھا-

police arrested infamous drug smuggler in ganderbal
گاندربل: منشیات فروش گرفتار

By

Published : Apr 12, 2020, 10:44 AM IST

مرکز کے زیر انتظام کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق گاندربل پولیس نے ایک خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر سفاپورہ علاقے میں کئی جگہوں پہ ناکہ لگا کر منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو آج بڑی محنت اور مشقت کے بعد پورا ہو پایا۔

گاندربل پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جو تجارت کی آڑ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کررہے تھے-

پولیس کے مطابق ڈرگس (منشیات) سپلائی کرنے والے یہ ملزم حجیں علاقے سے تعلق رکھتا ہے جو آج صفاپورہ میں منشیات فروخت کرنے کے غرض سے آیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم پولیس کی گرفت میں آیا۔

اُنہوں نے کہا یہ ملزم بڑے پیمانے پر نوجوانوں میں منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب لے جا رہا تھا-

ادھر مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس سے گزارش کی کہ وہ اس عمل کو جاری رکھیں-

واضح رہے کہ پولیس نے ضلع میں پہلے بھی کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائی کی ہے۔

گاندربل کے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ وہ ضلع میں نشے کا خاتمہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے ضلع کی عوام سے گزارش کی کہ وہ ڈرگ مافیا کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details