اردو

urdu

ETV Bharat / state

’چنار ڈے‘ کے تحت ضلع گاندربل میں شجر کاری مہم - جنگلاتی اراضی

ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلات نے فارسٹ پروٹکشن فورس کے دفتر کے احاطے میں چنار درخت لگا کر ضلع میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

’چنار ڈے‘ کے تحت ضلع گاندربل میں شجر کاری مہم
’چنار ڈے‘ کے تحت ضلع گاندربل میں شجر کاری مہم

By

Published : Mar 16, 2021, 4:51 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کو ’’یوم چنار‘‘ (Chinar Day) کے تحت محکمہ جنگلات نے کئی چنار کے درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

’چنار ڈے‘ کے تحت ضلع گاندربل میں شجر کاری مہم

شجر کاری مہم کے تحت ضلع کے فارسٹ پروٹکشن فورس دفتر کے احاطے میں قریب نو چنار کے درخت لگائے گئے۔ جس دوران محکمہ جنگلات کے ملازمین کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کے افسران بھی موجود تھے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع گاندربل کے ڈی ایف او نے بتایا کہ اس مہم کے تحت محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع بھر میں سینکڑوں چنار کے درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ضلع بھر میں امسال قریب 900چنار کے درخت لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں شجر کاری مہم کے تحت جنگلاتی اراضی سمیت اسکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں بھی شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details