یہ شجر کاری مہم سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کی جانب سے شروع کی گئی ہے، اس مہم میں محکمہ کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ مانسبل رینج میں موجود ویران پہاڑوں کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنے کے لیے ملازمین نے سر سبز پیڑوں کو لگانا شروع کیا ہے۔
اس شجر کاری مہم میں محکمہ کے پرنسپل چیف کنزرویٹر موہت گیرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ اس شجر کاری مہم کا مقصد جموں وکشمیر سر سبز بنانا ہے۔ اور اس کا نام گرین جموں وکشمیر رکھا گیا ہے۔