اردو

urdu

By

Published : Sep 30, 2022, 5:41 PM IST

ETV Bharat / state

Petrol pump sealed گاندربل میں زیر تعمیر پیٹرول پمپ سیل

گاندربل میں تحصیلدار اور پولیس افسران نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر زیر تعمیر پیٹرول پمپ سیل کردیا۔Petrol pump sealed in Ganderbal

پیٹرول پمپ کو کر دیا سیل
پیٹرول پمپ کو کر دیا سیل

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر محکمہ مال اور پولیس افسران کی ایک ٹیم نے گاندربل شاہ پورہ علاقے میں زیر تعمیر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تصدق خان ساکن گیراج گاندربل نے ڈپٹی کمشنر کے پاس ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرینگر لال بازار کے کسی شخص نے اس کی زمین کے بالکل نزدیک ایک پیٹرول پمپ بنانے کے لیے تعمیراتی کام شروع کیا ہے، جو کہ بالکل غیر قانونی ہے کیونکہ اس شخص کے پاس نہ تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت ہے اور ناہی زیر تعمیر پیٹرول پمپ کے مالک نے ہمیں کوئی اطلاع دی ہے ۔ ہم لوگوں کو پیٹرول پمپ تعمیر کرنے میں کسی طرح کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔ Petrol pump sealed in Ganderbal

گاندربل میں زیر تعمیر پیٹرول پمپ سیل

تصدق خان کے مطابق قانون ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ اگر کوئی ہمارے گھر کے پاس یا زمین کے پاس کچھ ایسی تعمیرات کر رہا ہے جس سے اس کے اہل خانہ یا اس کی زمین کو خطرہ ہوگا تو اس صورت میں ہم اس کے لیے اعتراضات پیش کرسکتے ہیں، جو کہ میں نے قانونی طور پر کیا ہے۔ چونکہ ڈپٹی کمشنر گاندربل نے جب محکمہ مال کے افسران سے رپورٹ طلب کی تو واقعی میں تصدق خان کی شکایات درست پائی گئی جس کے بعد محکمہ مال اور پولیس کی ٹیم نے غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیے جارہے زیر تعمیر پیٹرول پمپ کو سیل کیا ہے۔ جبکہ تعمیراتی اراضی کے اندر ایک روڈ رولر اور جے سی بی مشین کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ نے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی اس کاروائی کے لیے افسران خاص کر ڈپٹی کمشنر گاندربل کا شکریہ کیا ہے۔ Petrol pump sealed under construction at Ganderbal

یہ بھی پڑھیں : Schools Renamed After Martyrs in Ganderbal گاندربل کے متعدد اسکولز کو شہیدوں کے نام سے منسوب کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details