اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل : بٹہ ونیہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا - urdu news

گاندربل ضلع ہسپتال میں ابھی تک بلڈ بینک کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ
بلڈ ڈونیشن کیمپ

By

Published : Apr 6, 2021, 8:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے بٹہ ونیہ علاقے میں آج بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے خون کا عطیہ دیا۔

نیو پیپلز ویلفیئر سوسائٹی نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے علاوہ ضلع پولیس نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔

بٹہ ونیہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا

واضح رہے کہ گاندربل ضلع ہسپتال میں ابھی تک بلڈ بینک کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے گاندربل میں بیماروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا 'گاندربل میں بلڈ بینک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ساتھ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کرنا پڑا۔ کیونکہ ضلع گاندربل اسپتال میں بلڈ بینک کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے'۔

لوگوں نے مزید کہا 'اگر ضلع ہسپتال میں بلڈ بینک کی سہولت میسر ہوتی تو یہ خون گاندربل ہسپتال میں ہی رہ سکتا تھے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details