اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: 'پینے کا پانی ندی نالوں سے لانا پڑتا ہے'

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کئی علاقوں میں ان دنوں لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

drinking water
پینے کا پانی

By

Published : Jun 3, 2021, 6:59 PM IST

ضلع گاندربل کے درجنوں علاقوں بشمول کنگن، کچنمبل، وسسن، ہریپورہ وغیرہ میں پینے کا پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو ندی نالوں اور دریاؤں سے پانی لانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مچن ہریپورہ کے لوگوں نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا پھر دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

پینے کا پانی

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی دفعہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا، تاہم ہمیشہ انہیں نظرانداز ہی کیا گیا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس سلسلے میں مستقل طور پر پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علاقے کے کئی معزز شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے بارہا انتظامیہ کو اس بارے میں مطلع کیا، تاہم مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں اسٹرا بیری کی پیداوار سے وابستہ افراد پریشان

ادھر ضلع کے کئی سماجی کارکنان نے بھی پینے کے پانی کی قلت پر خصوصی محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ضلع میں اس بنیادی ضرورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے سبب انہیں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ پانی جو انسانوں کی ایک بنیادی ضرورت ہے اور یہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details