وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں کنگن علاقے کے لوگوں نے ایک پل پر فینسنگ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ پل علاقے کے کھیتوں کو آپس میں جوڑ دیتا ہے جبکہ کھیتی باڑی کی دوران اس پل پر سینکڑوں افراد دونوں طرف کھیتی باڑی کرنے کے لیے جاتے ہیں، جو خطرے سے خالی نہیں ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ اس پل کے نیچے سے پاور ہاؤس کی ایک کنال گزرتی ہے جس میں اس سے قبل بھی حادثات رونما ہو گئے ہیں۔