جموں و کشمیر:گاندربل کا ایک علاقہ جسے واسکورہ کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں کے لوگ اس وجہ سے سرکار سے ناراض ہیں کہ ان کے علاقے میں گزشتہ پانچ سالوں سے بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے تاروں کو درختوں سے لٹکا کے رکھا The Wires are Hang from the Trees گیا ہے، جب کہ تاریں بھی اتنی کمزور ہیں کہ وہ دن میں کئی مرتبہ بجلی سپلائی کے دوران گر جاتی ہیں۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ محکمہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی شخص کے پاس بجلی فیس بقایا نہیں ہے، لیکن پھر بھی اتنا ہونے کے باوجود یہاں بجلی کے کھمبے نہیں لگے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن حادثہ کا خدشہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گزشتہ کئی برسوں سے متعلقہ محکمے کے افسران کی نوٹس میں لایا گیا، لیکن وہ لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ جس کے سبب وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب بی ڈی سی چیئرمین غلام محمد ملا نے بھی ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔