جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن تحصیل کے چھترگل علاقے کی عوام نے سڑک کی تعمیرات کے تعلق سے برتی گئی لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
گاندربل کے کنگن تحصیل کے چھترگل علاقے کی 'برندارہ روڈ' کے تعلق سے لوگوں نے بتایا کہ 'مقامی سرپنچ نے یہاں سنہ 2014 میں محکمہ (پی ایم جی ایس وائی) پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت علاقے کی سڑک کا تعمیراتی کام اپنے ذمہ لیا تھا، تاہم سڑک کا مکمل ہونے سے قبل ہی سرد خانے میں چلا گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے علاقے کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور جنازہ کو لے جاتے وقت انہیں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ جو کہ انتظامیہ کے ان بلند بانگ دعوؤں کی پول کھولتا ہے کہ ہم نے گھر گھر سڑک، بجلی اور پانی جیسی اہم سہولیات پہنچادی ہے۔