وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے ایک حکم نامہ جاری کر کے سب ڈویژن میں سبھی دکانداروں اور ڈرائیور حضرات کو کویڈ-19 کی ٹیسٹ کرانے کا حکمنامہ جاری کیا۔
'اپنے ساتھ کووڈ ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی'
اب دوکانوں اور گاڑیوں میں رجسٹریشن کے ساتھ کووڈ انیس ٹیسٹ رکھنا ضروری ہے۔
کووڈ ٹیسٹ ریپورٹ رکھنا لازمی
سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن تنویر حکیم نے کہا کہ پورے سب ڈویژن میں دوکاندار، مالکان، سیلزمین اور ڈرائیوروں کو کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ بلاک میڈیکل آفس کنگن میں مفت کیے جائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہاں کہ بنا ٹیسٹ کے کسی کو بھی دوکانیں کھولنے یا پھر روڈ پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیسٹ منفی آنے پر ہی کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔