اردو

urdu

ETV Bharat / state

Proliferation of Advertisements in Ganderbal: بجلی کے کھمبوں پر اشتہارات کی کثرت سے عوام پریشان - بجلی کے کھمبوں پر اشتہار بورڈ

گاندربل میں جگہ جگہ بجلی کے کھمبوں پر کوچنگ سینٹر یا کوئی اور بورڈ چسپاں Advertisement Hoarding On Electricity Pole کرنے کی وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ محکمہ بجلی Power Department Ganderbal کے حکام خاموش تماشائی بنے ہیں۔

Advertisement Hoarding On Electricity Pole in ganderbal: بجلی کے کھمبوں پر اشتہار بورڈ چسپاں کرنے کی وجہ سے عام شہری پریشان
Advertisement Hoarding On Electricity Pole in ganderbal: بجلی کے کھمبوں پر اشتہار بورڈ چسپاں کرنے کی وجہ سے عام شہری پریشان

By

Published : Dec 19, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Dec 19, 2021, 6:58 PM IST

اطلاع کے مطابق گاندربل کے دودرہامہ چوک سے لے کر بیہمامہ چوک تک جگہ جگہ پر بجلی کھمبوں پر کوچنگ سینٹرز Advertisement Hoarding On Electricity Pole کے مالکان یا کسی اور کاروباری ادارے نے بغیر اجازت کے بورڈ چسپاں کر دیا ہے، جو کہ پیدل سفر کرنے والے کے لئے خطرے سے کم نہیں ہے۔

Advertisement Hoarding On Electricity Pole in ganderbal: بجلی کے کھمبوں پر اشتہار بورڈ چسپاں کرنے کی وجہ سے عام شہری پریشان

اس سلسلے میں بورڈ لگانے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم اس کے لیے باضابطہ طور پر فیس ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میونسپلٹی کو فیس ادا کر رہے ہیں جبکہ میونسپلٹی والے کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کے کھمبوں سے لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے ایڈوائزمینٹ Advertisement Hoarding کے لئے کچھ مخصوص جگہ رکھی ہے۔ جس کے لیے ہم فیس وصول کرتے ہیں۔

وہیں اس سلسلے میں محکمہ بجلی Power Department Ganderbal گاندربل کے ایکزیکٹیو انجینئر معراج الدین نے کہا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں کوئی بھی اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر جرم ہے کیونکہ بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے دوران ہمارے ملازمین بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہورڈنگز کا ٹھیکہ لینے والی 10 نجی کمپنیوں کو تین کروڑ روپے کا نوٹس

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور کارروائی کرکے تمام ایڈورٹائزنگ بورڈز کو ہٹائیں گے۔

Last Updated : Dec 19, 2021, 6:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details