اردو

urdu

ETV Bharat / state

Garbage Dump in Ganderbal: گاندربل میں نالہ سندھ کے پاس کچرے کا انبار - Dumping site in gandarbal

عوام کے مسائل اورعملے کی کمی کی وجہ سے میونسیپل کونسل Municipal Council Ganderbal کے ایگزیکٹو آفیسر نوید احمد خان نے بتایا کہ ہم کچرے کو نالہ سندھ کے پاس جمع کرکے پھر اسے دوسری جگہ لے جاتے ہیں۔ Garbage Dump in Ganderbal

: گاندربل میں نالہ سندھ کے پاس کچرے کا انبار
: گاندربل میں نالہ سندھ کے پاس کچرے کا انبار

By

Published : Jan 19, 2022, 6:14 PM IST

گاندربل میں ڈمپنگ سائٹ Ganderbal Dumping site نہ ہونے کے سبب ضلع میں کوڑا کرکٹ سرینگر لیہہ شاہراہ پر بیہامہ پاور ہاؤس، ڈپٹی کمشنر اور نالہ سندھ کے قریب جمع کیا جارہا ہے Garbage Dump in Ganderbal جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

: گاندربل میں نالہ سندھ کے پاس کچرے کا انبار

کچروں کی وجہ سے عوام خاص طور پر بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ عوام نے بتایا کہ 'کئی بار اعلیٰ حکام اور میونسپل کونسلMunicipal Council سے بات چیت کی لیکن ان کی گزارشات اور مسائل کا حل نہیں نکل سکا۔

لوگوں نے کہا کہ اگر وہ رات کے اوقات میں کتوں کی وجہ سے یہاں سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مقامی شخص نے بتایا کہ 'وہ پیشے سے فٹ پاتھ پر کپڑے فروخت کرتے ہیں اور جہاں ان کی گاڑی پارک ہوتی ہے وہاں کوڑا کرکٹ بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر روز یہاں پر اپنی دکان کھولتے ہیں لیکن گندگی کی وجہ سے گراہک نہیں آتے۔

عوام کے مسائل اور عملے کی کمی کے پیش نظر جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر نوید احمد خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں پر گاندربل ٹاؤن کا سب کوڑا کرکٹ جمع کرکے پھر دوسری جگہ پر لے جاتے ہیں بہت ہی جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details