گاندربل کی مرکزی شاہراہ کی کشادگی کا کام سال 2018 میں دو مرحلوں میں شروع کیا گیا تھا تاہم چار سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک شاہراہ کا نصف کلو میٹر بھی مکمل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے گاندربل کے درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں Openness of Ganderbal Highway۔
سال 2007 میں دیگر آٹھ اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل کو ضلع کا درجہ حاصل ہوا تھا، تاہم 15 سال گزر چکے ہیں گاندربل کو ضلع بنے ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی اہم ترین ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ جن میں پاندچھ وائیل شاہراہ کی کشادگی، اکہال اور کنگن کو ملانے والا رابطہ پل، نالہ سندھ پر وائیل کے مقام پر پل کی تعمیر، نالہ سندھ پر سربل سے لیکر شادی پورہ تک 7 زیر تعمیر پلوں کا کام نامکمل ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Ganderbal Jammu Kashmir۔
شاہراہ کی کشادگی کا منصوبہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام سنٹرل سڑک فنڈز اسکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ 65 کروڑ روپے میں 20 کروڑ روپے شاہراہ کی کشادگی اور تعمیر و تجدید کے لئے مختص کئے گئے تھے جبکہ باقی ماندہ 45 کروڑ روپے اُن مالکان کے لئے مختص کیے گئے جن کی اراضی، تعمیراتی ڈھانچہ جن میں رہائشی مکان اور دکانیں اور درخت شاہراہ کی کشادگی کے دائرے میں آتے تھے۔ ان کومعاوضے کے طورادا کرنے تھے Central Road Funds Scheme۔
سرینگر سے سونمرگ تک موجود درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر لاکھوں کی آبادی کا انحصار اسی شاہراہ پر ہے۔ جس پر روزانہ ہزاروں نجی، کمرشل، سیاحوں کی گاڑیاں صبح شام دوڑتی رہتی ہیں۔