ضلع گاندربل کے بلاک واکورہ میں آج نیشنل کانفرنس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی قیادت پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق نے کی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے ضلع اور بلاک سطح کے لیڈران کے علاوہ پارٹی کے سرکردہ ورکر بھی شامل ہوئے، جبکہ ان کی پارٹی سے وابستہ ڈی ڈی سی چیئرمین نزہت اشفاق کے علاوہ نصف درجن سے زیادہ ڈی ڈی سی ممبران بھی میٹنگ میں شامل رہے۔
اس موقع پر بلاک صدر پی ڈی پی نے اپنے درجنوں ورکروں کے ساتھ نیشنل کانفرنس میں اپنی شمولیت اختیار کی۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈران بشمول شیخ اشفاق نے نئے ممبران کو پھول مالا پہنائی اور ان کا پارٹی میں آنے کے لئے استقبال کیا کیا۔
اس دوران پارٹی کے سینیئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019کے بعد اس بلاک میں یہ میٹنگ پہلی بار منعقد ہوئی ہے۔