’’بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور ذاتی تشہیر کی غرض سے ’کشمیر فائلز‘ فلم کا استعمال کررہی ہے۔ PDP on Kashmir Filesہم نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ دفعہ 370کی بحالی تک الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے ٹاؤن ہال گاندربل میں منعقدہ پارٹی کنوشن کے حاشئے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا۔
’کشمیر فائلز حقیقی واقعات سے کوسوں دور‘ پیپلز ڈیموکٹریٹک پارٹی کی جانب سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ کنونشن کے دوران PDP convention in ganderbal پارٹی کے سینئر لیڈران سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔ کنوشن کے دوران لیڈران نے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور دیا۔
کنونشن کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی جنرل سیکریٹری G N Hanura on Kashmir Filesنے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر بنائی گئی فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کو حقیقت سے دور اور مبنی بر کذب قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہ فلم حقیقت سے کوسوں دور ہے، اس میں ہر ایک کشمیری مسلمان کو عسکریت پسند جتلایا گیا ہے۔ یہ فلم فرقہ وارانہ فسادات کو فروغ دینے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ہر ایک کشمیری کو 90کی دہائی میں ہوئے واقعات کا بے حد افسوس ہے اور سبھی باشندے انکی وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔ PDP General Secretary G N Hanura on Kashmir Filesکشمیر فائلز فلم میں کشمیریوں کو دہشت گرد جتلایا گیا ہے، اس کے بر عکس آج بھی کشمیری پنڈتوں کی آخری رسومات میں کشمیری مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور یہاں کے مندروں کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات PDP on Assembly Electionsکے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانجورہ نے کہا: ’’ہم نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ دفعہ 370کی بحالی سے قبل انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابات سے دور نہیں رہ سکتی۔ البتہ ہم دفعہ 370کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے اور اسکی بحالی کے لئے اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔‘‘