رام بن: آل جموں اینڈ کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی کال کے پیش نظر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں بھی پٹواری تین روزہ کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ Patwaris on 3 day pen down strike in Ganderbalپٹوار ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنی مانگوں کو لیکر جموں وکشمیر میں کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ پے گریڈ میں اضافہ سمیت احتجاجی پٹواریوں نے کئی مطالبات کو لیکر تین روز تک ہڑتال کی کال دی ہے۔
احتجاج کر رہے پٹواریوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی تنخواہ 2400پے گریڈ کے حساب سے ادا کی جا رہی ہے اور ان ان کی ڈیمانڈ پے گریڈ میں اضافہ کرکے 2800پے گریڈ کے حساب سے انہیں تنخواہ فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ پٹوار خانوں کی تعمیر بھی انکے مطالبات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حکومت سے پٹوار خانوں کی تعمیر کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتے آ رہے ہیں تاہم اسے ہر بار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘ Ganderbal Patwaris Strike