وادی میں ان دنوں بھاری بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے Snowfall Jammu and Kashmir Valley، جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاندربل ضلع میں برفباری کے نتیجے میں شاہ پورہ کے پہاڑی پر واقع پاور کنال Power Canal کے متصل سڑک پر شگاف پڑنے سے Crack Road لوگوں میں دہشت پیدا ہوگئی۔ قریبی علاقوں سرژ، گراج، شاہ پورہ، دھوبی پورہ اور دیگر علاقوں کے لوگ اسی شاہراہ کا استعمال کرتے ہیں۔ شگاف پڑنے کے بعد قریبی علاقوں کے عوام دہشت زدہ ہوگئے۔
جانکاری کے مطابق رات میں یہ شگاف پڑا ہے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، لوگوں کو ڈر ہے کہ اگر یہ شگاف مزید بڑھے گا تو اس سے بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ جسے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔