جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں تولہ مولہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ صحت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں پرائمری ہیلتھ سینٹر مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ تاہم اب تک اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے۔
گاندربل: محکمہ صحت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار اس ضمن میں مقامی لوگوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم نے کئی بار اس بات کو متعلقہ محکمہ کے اعلی عہدیداران کے نوٹس میں لایا تاہم ابھی تک اس پر کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تولہ مولہ آبادی کے لحاظ سے بڑا علاقہ ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پرائمری ہیلتھ سینٹر کو 24 گھنٹے مریضوں کے لئے کھلا رکھے۔ اس علاقے میں رات کے وقت بیمار شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں تازہ ہلاکتیں: پولیس کا چار میں سے دو کیس حل کرنے کا دعویٰ
اس ضمن میں علاقے کے لوگوں نے گورنر اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔