گاندربل: گزشتہ چند روز سے جاری برفباری کے باعث سرینگر لیہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو معطل کردی گئی تھی، تاہم بیکن انتظامیہ نے پیر کے روز موسم میں بہتری آنے کپ شھر زوجیلا پر برف ہٹاکر شاہراہ کو قابل استعمال بنا دیا۔ بیکن حکام نے منگل کے روز سری نگر-لیہہ ہائی وے یک طرفہ ٹریفک کو بحال کردیا ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر تحریر کیا ہے کہ برف ہٹانے کے بعد سڑک پر یک طرفہ ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ One-way traffic restored on Srinagar-Leh highway
Srinagar-Leh Highway Restored سرینگر-لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال - سرینگر لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال
سرینگر-لیہہ شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ دراس سے سونمرگ کی جانب گاڑیوں کی روانگی جاری ہوگئی ہے۔Srinagar-Leh highway restored
مزید پڑھیں:۔Srinagar Leh Highway Closed سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند
واضح رہے کہ گزشتہ روزوادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ کو منگل کے روز سواریوں کی نقل و حمل معطل کردی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سرینگر- لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ برفباری سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔