گاندربل:حکام نے سری نگر - لیہہ شاہراہ پر لیہہ سے سرینگر کی جانب گاڑیوں کے چلنے کی اجازت دی ہے۔ ٹریفک حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’کرگل سے سرینگر کی جانب ہی صرف یک طرفہ ٹریفک کے چلنے کی اجازت ہے۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری کے بعد حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ کو بھی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔ Traffic restored on sgr Leh Highway
سرینگر لیہہ ہائی وے پر برف ہٹانے کا کام کافی حد تک مکمل کیے جانے کے بعد حکام نے صرف یک طرفہ ٹریفک کو ہی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی ہے۔ حکام نے اس ضمن میں گاڑیوں کے لیے ٹایم ٹیبل بھی فرہم کیا ہے؛ ’’سری نگر- سونامرگ- گمری روڈ پر یکطرفہ ٹریفک کے چلنے کی ہی اجازت ہوگی۔ سبھی گاڑیوں کو مینا مرگ سے 10 بجے، LMVs کے بعد HMVs کو 1 بجے تک چلنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ Traffic restored on Srinagar Leh Highway