جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں ’امن کے فروغ میں تصوف کی حصہ داری‘ کے عنوان ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آج جموں کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منعقدہ اس یک روزہ کانفرنس میں متعدد مہمان مقررین کے علاوہ طلبا و طالبات نے تصوف کے نظام اور اس کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جموں و کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تصوف کے احیا کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔