جموں و کشمیر، ضلع کپواڑہ کے ہرل مونبل میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہرل مونبل کے قریبی جنگل میں ریچھ نے ایک شخص پر اس وقت اچانک حملہ کرکے شدید طور سے زخمی کردیا جب وہ اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے گیا تھا۔
ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی، سری نگر منتقل - ضلع کپواڑہ کے ہرل مونبل میں ریچھ نے ایک شخص پر
ضلع کپواڑہ کے ہرل مونبل میں ریچھ نے ایک شخص پر اس وقت حملہ کرکے شدید طور زخمی کردیا جب وہ مقامی جنگل میں اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے گیا تھا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک دیکھ کر ضلع اسپتال کے ڈاکٹر نے اسے سری نگر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی، سرینگر ریفر
زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ میں پہنچایا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک دیکھ کر سرینگر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
زخمی شخص کی پہچان سیف الدین کھٹانہ ولد کرم الدین کھٹانہ کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق ہرل مونبل سے ہے۔