گاندربل:گاندربل کے نارائن باغ شادی پورہ میں وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ سیکنڑوں سادھو نے اس پوجا پاٹ میں شرکت کی۔ اگرچہ ہر سال ملک میں وید دیوس کے سلسلے میں پوجا پاٹ کی جاتی ہے، تاہم آج وید دیوس کے سلسلے میں مہا پوجا گاندربل کے نارائن باغ میں کی گئی ہے، جہاں سیکنڑوں کی تعداد میں سادھووں نے آکر اس پوجا پاٹ میں شرکت کرکے کشمیر میں امن اور شانتی کی خاطر دعا کی۔Maha Pooja in Ganderbal
اس مہا پوجا میں آندھرا پردیش سے آۓ ہوئے سادھووں نے شرکت کی ہے۔ اس پوجا کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ گاندربل اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے مشترکہ طور پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کی ہدایت پر سادھووں اور دیگر شردھالوں کی خاطر رہنے کھانے پینے اور سکیورٹی کے انتظامات کیے تھے۔
واضح رہے جس جگہ پر پوجا پاٹ کی گئی ہے وہاں پر سندھ ندی اور دریائے جہلم کا ملن ہوتا ہے اور دریائے جہلم کے درمیان ایک چنار کا درخت ہے جس کے سائے میں خوبصورت مندر واقع ہے۔