اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسکمز صورہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، ہسپتال کو مین پاور کی ضرورت - سکمز صورہ کو افرادی قوت کی ضرورت

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں تین ماہ کے لئے ہی مین پاور کی ضرورت ہے اور اسکے بعد کوئی بھی مستقلی کے مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران اسپتال انتظامیہ کسی کو بھی کنٹریکٹ سے بر خواست کرسکتا ہے۔

اسکمز صورہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، ہسپتال کو مین پاور کی ضرورت
اسکمز صورہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، ہسپتال کو مین پاور کی ضرورت

By

Published : May 20, 2021, 3:48 PM IST

Updated : May 20, 2021, 7:58 PM IST

کورونا وائرس کے قہر کے دوران شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ ہسپتال نے نیشنل ہیلتھ مشن پروگرام کے تحت یہ نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ اسپتال نے نوٹیفکیشن میں صاف ظاہر کیا ہے کہ انہیں مین پاور کی ضرورت ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت بیس لیب اسسٹنٹ، پانچ فارماسسٹ، پانچ لیب ٹیکنیشنز کی ضرورت ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ انہیں تین ماہ کے لئے ہی مین پاور کی ضرورت ہے اور اسکے بعد کوئی بھی مستقلی کے مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران ہسپتال انتظامیہ کسی کو بھی کنٹریکٹ سے بر خواست کرسکتا ہے۔

ہسپتال کی جانب سے نوٹیفکیشن جب جاری ہوئی تو کئی ایسی خبریں بھی لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہی ہیں کہ شاید ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹاف کی کمی ہے۔ لیکن ہسپتال ذرائع سے یہ معلوم ہوا کہ ہسپتال میں ایسی کوئی پریشانی نہیں ہے البتہ ہسپتال کو صرف مین پاور کی ضرورت ہے۔

Last Updated : May 20, 2021, 7:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details