گاندربل کا مشہور علاقہ شالہ بگ جہاں پر لاکھوں کی تعداد میں بیرونی ممالک سے پرندے ویٹ لینڈ میں آتے تھے، مگر گزشتہ ایک دو سالوں سے کوئی پرندہ ادھر نظر نہیں آ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کا نمائدہ جب ہم وہاں پر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ویٹ لینڈ خشک سالی میں تبدیل ہو چکا ہے۔ جبکہ وہاں پر مرمت کا کام چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ یہ ویٹ لینڈ چھتیس ہزار کنالوں پر مشتمل ہے اور یہ جموں و کشمیر کا سب سے بڑا ویٹ لینڈ ہے، یہاں لوگوں سے بات کرنے پر حیران کر دینے والے انکشافات سامنے آئے۔