اردو

urdu

ETV Bharat / state

Principal Secretary Reviews Amarnath Yatra Arrangements: پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر بال تل میں انتظامات کا جائزہ لیا - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پرنسپل سکیرٹری نتیشور کمار

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پرنسپل سکیرٹری نتیشور کمار نے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے کے ہمراہ بالتل بیس کیمپ کا دورہ کہا۔ اس دوران موصوف نے سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے کی جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements

nitishwar-kumar-visits-baltal-takes-stock-of-yatra-arrangements
پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر باتل مین انتظامات کا جائزہ لیا

By

Published : May 3, 2022, 10:35 PM IST

گاندربل:سالانہ شری امرناتھ یاترا 2022 کے مد نظر یاتریوں کے قیام کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری، نتیشور کمار نے ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول کے ساتھ بال تال کا دورہ کیا اور یہاں یاتریوں کی سہولت کے لیے اپ گریڈ کی جا رہی سہولیات کا معائنہ کیا۔ Principal Secretary Reviews Yatra Arrangements

دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے بال تل بیس کیمپ، دومیل ایکسیس پوائنٹ، کار پارکنگ ایریا اور ہالٹ اسٹیشنوں کے لیے دیگر مجوزہ جگہوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری کو متعلقہ محکموں کی طرف سے مختلف ہالٹ اسٹیشنوں پر قیام کی گنجائش کو 2-3 گنا بڑھانے کے لیے کی گئی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پرنسپل سیکریٹری نے یاترا کے پیش نظر باتل مین انتظامات کا جائزہ لیا

ایکسیس پوائنٹ ڈومیل کا دورہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے وہاں کی سہولیات اور انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نالہ سندھ کے دوسری طرف واقع دومیل میں سروس پرووائیڈرز کے لیے مجوزہ علیحدہ سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور محکمہ آر اینڈ بی کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد لوہے کے پل کی تنصیب کے لیے ایک تجویز تیار کرے تاکہ سروس پرووائیڈرز کے لیے زمین کے اسی حصے کو استعمال کیا جا سکے۔

اس موقع پر محکمہ آر اینڈ بی کے افسران نے پرنسپل سکریٹری کو یاترا ٹریک پر برف صاف کرنے اور دیگر ترقیاتی اور مرمتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ٹینٹ لگانے سے پہلے تمام مجوزہ جگہوں کی مناسب سطح کرنے پر بھی زور دیا۔ پارکنگ کی سہولیات کے بارے میں پرنسپل سکریٹری نے یاتریوں کو لے جانے والی بسوں کی پارکنگ کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی کیونکہ اس سال یاتریوں کی بھاری آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل سیکرٹری کو پانی، بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر عوامی سہولتوں سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یاتریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات پہلے سے ہی کر لیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا، ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، اے ڈی سی گاندربل، جی ایم، ایس اے ایس بی، سی ایم او گاندربل اور دیگر ضلع افسران پرنسپل سکریٹری کے ساتھ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details