گاندربل:’’کشمیر لاء سرکل‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ’’منشیات کے استعمال کی روک تھام‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع کے قمریہ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں پولیس، سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مدعو کیے گئے ماہرین نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے اور دوسروں کو بھی اس سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔ Seminar on Drug Abuse and Prevention in Ganderbal
موضوع کی نسبت سے این جی او کی جنرل سیکریٹری، نادیہ رشید، نے کہا کہ ’’منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان کشمیر سمیت دیگر ریاستوں اور شہروں میں بھی ایک چیلج بنا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ساتھ سماجی، مذہبی و سیاسی رہنمائوں کو آگے آکر سماج میں پنپ رہے اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا گزیر ہے۔ ادھر، پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی عوام کو آگے کر منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے میں پولیس اور سیول انتظامیہ کا ساتھ دینے کی تلقین کی۔ Seminar on Drug Abuse in Ganderbal