گاندربل:پونے، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او کی جانب سے ٹاؤن ہال گاندربل میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ ’’کس طرح منشیات وادی کشمیر میں داخل ہوتی ہے اور پھر ایک چین کے ذریعے نوجوانوں تک اسے کیسے پہنچایا جاتا ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران مقررین نے شرکاء کو منشیات کے نقصانات، مضر اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔Drug De Addiction Awareness Seminar in Ganderbal
سیمنار کے دوران منشیات کا استعمال کرنے والوں کو کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ این جی او کے صدر، اننت بھگوت، نے خطاب کرتے ہوئے عوام خصوصاً والدین، اساتذہ اور بزرگ شہریوں سے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہمیں ہر وہ ممکن طریقہ کار اپنانا چاہئے جس سے نوجوان منشیات سے دور رہ سکیں۔‘‘