اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: نومنتخب چیئرمین ہلال احمد تانترے کی حلف برداری تقریب - حلف برداری کی تقریب

گاندربل میونسپل کونسل کے چیرمین کی حثیت سے ہلال احمد تانترے کو ڈپٹی کمشنر گاندربل نے حلف دلایا۔

نومنتخب چیئرمین ہلال احمد تانترے کی حلف برداری تقریب
نومنتخب چیئرمین ہلال احمد تانترے کی حلف برداری تقریب

By

Published : Oct 29, 2021, 10:19 PM IST

چند روز قبل میونسپل کونسل گاندربل کے چیرمین الطاف احمد کے خلاف دیگر کونسلروں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد با ضابطہ طور پر الیکشن کرائے گئے اور اس الیکشن میں ہلال احمد تانترے نے سابق چیرمین کو ہرا کر جیت اپنے نام درج کی تھی۔

نومنتخب چیئرمین ہلال احمد تانترے کی حلف برداری تقریب
اسi ضمن میں آج حلف برداری کی تقریب منی سیکریٹریٹ گاندربل میں منعقد ہوئی، اس دوران نو منتخب چیرمین ہلال احمد تانترے کو ڈی سی گاندربل کریتکا جیتوشنا نے حلف دلایا اور اس موقع پر دیگر کونسلرز بھی موجود تھے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ کے کئ افسران بھی موجود تھے۔


اس دوران نو منتخب چیرمین نے کہا ہے کہ میرے کام کرنے کا انداز کچھ الگ ہے، جس نے بھی اب تک کام کیا اس نے غلط نہیں کیا ہے لیکن اگر کچھ کمی بیشی رہی ہوگی، اس کو پورا کروں گا۔ جبکہ ٹاؤن کو خوبصورت بنانے میں پیش پیش رہوں گا، تاکہ ٹاؤن کے لوگوں کو راحت مل سکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details