گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرپرسن شازیہ تبسم کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا، جس میں مقدمات کے خوش اسلوبی کی تصفیہ کے لیے چار بنچ تشکیل دیے گئے۔ تین بنچ ڈسٹرکٹ کورٹ گاندربل میں جب کہ ایک منصف کورٹ کنگن میں تشکیل دی گئی۔
لوک عدالت میں مجموعی طور پر 700 کیسز کو سنا گیا، جن میں سے 370 کیسز کو موقع پر ہی خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔