ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ برفانی تودہ گرنے سے نالہ سندھ کا پانی سڑک پر آ گیا ہے، جس کے بعد بیکن عملہ سڑک کو آمد و فت کے قابل بنانے میں مصروف ہے۔
اطلاع کے مطابق برفانی تودے گرنے کے بعد سیاحوں کو گگن گیر کے مقام پر ہی روک دیا گیا۔ گذشتہ روز زوجیلا، سونہ مرگ، منی مرگ، دراس اور کرگل میں برفباری ہوئی تھی۔