وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ناگبل علاقے کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی لحاظ سے ان کے علاقے کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔
ناگبل علاقے میں شيخ العالم کالونی کے باشندوں نے الزام عائد کیا کہ ’’کالونی کی طرف جانے والی سڑک پر ہر روز سینکڑوں لوگوں کا آنا جانا ہے تاہم خستہ حال سڑک کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات ہر وقت علاقے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔‘‘