اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: مسلمانوں نے پنڈت کی آخری رسومات انجام دیں

ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں جب رادھا کرشن نام کے ایک کشمیری پنڈت کا انتقال ہو گیا تو ان کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی۔

Kashmiri Pandit
کشمیری پنڈت

By

Published : Mar 21, 2021, 6:24 PM IST

Updated : Mar 21, 2021, 6:58 PM IST

کشمیر کے لوگ مہمان نوازی کے لیے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ وہی کشمیری ہیں جو کشمیر میں ملیٹینسی شروع ہونے کے بعد یہاں موجود کشمیری پنڈت بھائیوں کے دکھ سکھ اور ان کے آخری رسومات میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

کشمیری پنڈت

گاندربل کے وسن علاقے میں اس وقت ہندو-مسلم بھائی چارہ کی مثال دیکھنے کو ملی جب رادھا کرشن نام کے ایک بزرگ کشمیری پنڈت کا انتقال ہوا۔ ان کی آخری رسومات مقامی مسلمانوں نے انجام دینے کے علاوہ اس کے لیے درکار چیزوں کا بھی انتظام کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈت انل رینا نے بتایا کہ سنیل رینا کے انتقال کے بعد مقامی مسلمانوں نے ان کے آخری رسومات کے لیے ساری ضروری چیزیں جمع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تب سرینگر سے پنڈت کو بلا کر پوجا پاٹھ کا کام کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر دکان سیل

ایک دوسرے کشمیری پنڈت سنیل کمار بھٹ نے بتایا کہ حکومت کو ایسے اقدام کرنے چاہیے کہ ساری برادری کے لوگ ایک ساتھ مل کر رہیں۔ جو ماحول آج سے بیس تیس سال پہلے تھا ویسا ماحول ہو جائے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندو-مسلم سب ایک ساتھ رہیں۔

ای ٹی وی کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی مسلمان شیخ بشیر نے کہا کہ اگرچہ کشمیر میں 1990 کے بعد حالات خراب ہو چکے تھے، اور وسن میں رہنے والے درجنوں پنڈت گھرانے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے، لیکن رادھا کرشن کے گھر کے لوگ یہاں سے ہجرت کرنے کے بجائے مسلمانوں کے ساتھ ہی رہے اور مقامی مسلمان ان کے سکھ دکھ میں ہمیشہ شامل ہوتے رہے۔

Last Updated : Mar 21, 2021, 6:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details