جموں و کشمیر:گزشتہ دنوں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقعہ میں کُل 15 یاتری ہلاک اور 55 یاتری زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے میں ہلاک 14 لوگوں کی لاشیں ان کے اہل اہلخانہ کے سُپرد کر دی گئیں جب کہ ایک لاش کسی وجہ سے یاتری کے آبائی گاؤں نہیں جا سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس یاتری کی لاش کو آخری رسومات کے لیے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں مقامی لوگوں کے حوالے کر دیا۔Muslims Perform Last Rites of Yatri
آخری رسومات میں شریک سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے بتایا کہ یاتری کا انتم سنسکار مقامی مسلمانوں اور پنڈتوں کی موجودگی میں کیا گیا۔ ہلاک شدہ یاتری کی 'استھیوں' کو دو دن کے بعد ہریدوار لے جایا جائے گا۔ اس موقع پر یاتری کے والد اور کچھ رشتہ دار بھی موجود تھے۔Muslims Perform Last Rites of Yatri