گاندربل:ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر (ڈی آئی سی) گاندربل نے ’’کاروان ادب، ڈب‘‘ کے تعاون سے وا کورہ علاقے میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ محفل مشاعرہ اس ادبی تقریب کا ایک اہم حصہ تھا جس میں میں مدعو کیے گئے شعراء کرام نے اپنے منظوم کلام سے پروگرام میں شریک مقامی باشندوں، طلبہ، اساتذہ کو محظوظ کیا۔ Literary event Held in Ganderbal
تقریب کی صدارت ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مصنف مجید مجازی نے کی۔ کاروان ادب کے صدر سید اختر حسین منصور نے مہمانوں کا استقبال کیا جس کے بعد مشاعرہ شروع ہوا۔ محفل مشاعرہ کی نظامت شوکت شہباز نے انجام دی۔ انہوں نے شعراء کو مدعو کرنے اور اس طرح کی پر وقار ادبی تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر، گاندربل کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی مزید تقاریب کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ Mushaira Held in Ganderbal