اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں سرپنچ کا قتل، پنچوں اور سرپنچوں میں تشویش - سیکورٹی کو ناکافی قرار

جنوبی کشمیر کے ویسو، قاضی گنڈ میں عسکریت پسندوں نے منگل کی صبح بی جے پی کے ضلع نائب صدر و سرپنچ کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں سرپنچ کا قتل، پنچوں اور سرپنچوں میں تشویش
جنوبی کشمیر میں سرپنچ کا قتل، پنچوں اور سرپنچوں میں تشویش

By

Published : Aug 6, 2020, 8:29 PM IST

وادی میں آئے روز پنچوں اور سرپنچوں کی ہلاکتوں پر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رینہ نے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

جنوبی کشمیر میں سرپنچ کا قتل، پنچوں اور سرپنچوں میں تشویش

گاندربل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نذیر رینہ نے کہا کہ ’’سرپنچوں کو علاقے کے لوگوں نے ہی ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اب نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے ان کی ہلاکتیں تشویشناک ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: سرپنچ کی ہلاکت کا پاکستان ذمہ دار

انہوں نے کہا کہ ’’جب وادی کشمیر میں حالات ناسازگار تھے تو لوگوں نے ہی علاقے میں سرپنچوں اور پنچوں کو کامیاب بنایا تاکہ دور دراز علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہو سکیں۔ تاہم جنوبی اور شمالی کشمیر میں حالیہ دنوں سرپنچوں کو ڈرانا دھمکانا اور ان پر حملے کرنا بے حد تشویش ناک ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سرپنچ بھی اسی معاشرے کا ایک حصہ ہیں جو علاقے میں ترقیاتی کاموں اور سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے چنے گئے ہیں۔ انکا اس طرح سے قتل کرنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔

نظیر احمد رینہ نے سرپنچوں کو فراہم سیکورٹی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر میں ایک سرپنچ کی حفاظت پر دس اہلکار موجود تھے تاہم اسکے باوجود عسکریت پسند انہیں اور انکے افراد خانہ کا قتل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details