ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سیاحوں کو لے کر وادی کشمیر آتے ہیں لیکن کئی دنوں سے گاندربل کی میونسپل کمیٹی احاطے میں پہنچتے ہی انہیں لوٹا دیا جاتا ہے۔
گاندبل: انٹری ٹکٹ میں اضافہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راتوں رات انٹری ٹکٹ دوگنی کر دی گئی اور ضلع انتظامیہ غفلت کی نیند سے بیدار ہونے کا نام نہیں لیتی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح لیہہ، لداخ، بالتل، سونمرگ، اور دیگر سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاحوں پر برا اثر پڑیگا۔
علاقے کے ذمہ دار لوگوں اور ڈرائیوروں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی یہ میونسپل کمیٹی گاندربل اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت ہوسکتی ہے جس کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ایکزیکیوٹیو آفیسر سے اس سلسلے میں بات کرنی چاہی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے سے کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔